پنجاب یونیورسٹی نے3امیدواروں کو پی ایچ ڈی کی ڈگریاں جاری کر دیں

منگل 21 اپریل 2015 18:59

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 21اپریل۔2015ء) پنجاب یونیورسٹی نے محمد خالد صدیق چوہدری ولد محمد صدیق چوہدری کوزوالوجی کے مضمون میں ان کے’’سر ڈھوک ، پنجاب، پاکستان کے سوالِک پہاڑوں میں دودھ دینے والے جانوروں کے فوسلوں کی درجہ بندی کا مطالعہ‘‘ کے موضوع پر،عمارہ حسن دختر اظہارالحسن کوانوائرنمنٹل سائنسز کے مضمون میں ان کے’’پروبائیوٹکس کے ذریعے پنیر کی ماحول دوست قدر میں اضافہ ‘‘کے موضوع پر اورمحمد سمیع اﷲ ولد بشیر احمد کوایجوکیشن کے مضمون میں ان کے’’ثانوی سطح پر ابلاغی اپروچ کے ذریعے تخلیقی تحریر کا ارتقاء‘‘کے موضوع پر، پی ایچ ڈی مقالہ جات کی تکمیل کے بعد پی ایچ ڈی کی ڈگریاں جاری کر دی ہیں۔

متعلقہ عنوان :