پنجاب یونیورسٹی کے زیر اہتمام اقبال میموریل لیکچر2015کا انعقاد

منگل 21 اپریل 2015 18:54

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 21اپریل۔2015ء) پنجاب یونیورسٹی شعبہ فلاسفی کے زیر اہتمام اقبال میموریل لیکچر 2015کے سلسلے میں ’’انسان اور معاشرہ ۔۔۔اقبال کی نظر میں ‘‘ کے موضوع پر الرازی ہال میں خصوصی لیکچرکا انعقاد کیا گیا۔ فلسفہ کے معروف استاد، محقق اور مترجم پروفیسر ڈاکٹر نعیم احمد نے موضوع پر روشنی ڈالی جبکہ تقریب کی صدارت ڈاکٹر رفیع الدین ہاشمی نے کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر چیئرپرسن شعبہ فلسفہ ڈاکٹر شگفتہ بخاری، ماہرین اقبال، فیکلٹی ممبران اور طلباء طالبات کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ شعبہ فلسفہ کے زیر اہتمام اقبال میموریل لیکچر کا آغاز 1965ء میں کیا گیاجو تاحال جاری ہے اور اس میں اندرون و بیرون ممالک کے نامور فلسفی اور اقبال شناس لیکچر دیتے رہے ہیں۔ بعد ازاں چیئرپرسن شعبہ فلسفہ ڈاکٹر شگفتہ بخاری نے کہاکہ لیکچر کے انعقاد سے فکرِ اقبال کے کئی مخفی گوشوں کو اجاگر کرنے کا موقع ملتا ہے اورطلباء طالبات کو اقبال کے فکرو فن کے متعلق آگاہی ملتی ہے۔

متعلقہ عنوان :