پنجاب یونیورسٹی کے زیر اہتمام(کل) ورلڈ بک ڈے پر خصوصی تقریبات کا انعقاد کیا جائیگا

منگل 21 اپریل 2015 18:54

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 21اپریل۔2015ء) پنجاب یونیورسٹی ڈیپارٹمنٹ آف انفارمیشن مینجمنٹ کے زیر اہتمام ، پنجاب یونیورسٹی لائبریری ، نیشنل بک فاؤنڈیشن اور ایلومینائی ایسو سی ایشن کے اشتراک سے ورلڈ بک ڈے کے موقع پر (بدھ 22اپریل 2015ء صبح10:30بجے ڈیپارٹمنٹ آف انفارمیشن مینجمنٹ سے انسٹی ٹیوٹ آف ایجوکیشن اینڈ ریسرچ تا انڈر گریجوئیٹ سٹڈی سنٹر تک آگاہی واک کا انعقاد کیا جائے گا جبکہ صبح 11:00 بجے الرازی ہال میں سیمینار بھی ہوگا۔

(جاری ہے)

تقریب میں پنجاب یونیورسٹی وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹرسینئر صحافی واصف ناگی، معروف شاعرہ ، مصنفہ اور ڈائریکٹر پلاک ڈاکٹر صغریٰ صدف اور ڈائریکٹر جنرل لاہور والڈ سٹی پراجیکٹ کامران لاشاری خصوصی شرکت کریں گے۔

متعلقہ عنوان :