کنٹونمنٹ بورڈ کے انتخابات میں کردار اور کارکردگی کو ووٹ ملے گا‘میاں مقصوداحمد

سیاست کے نام پر حقوق غصب کرنے والوں کا محاسبہ کریں گے‘امیرجماعت اسلامی لاہور

منگل 21 اپریل 2015 18:47

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 21اپریل۔2015ء) امیرجماعت اسلامی لاہور میاں مقصود احمد نے کہا ہے کہ کنٹونمنٹ بورڈ کے انتخابات میں کردار اور کارکردگی کو ووٹ ملے گا ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز کنٹونمنٹ بورڈ کے انتخابی جلسوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا جلسوں سے جماعت اسلامی پی پی 155کے امیر شریف الحق ، پی پی 156کے امیر عبدالرشید مرزا ، وقار ندیم وڑائچ، عبدالحفیظ اعوان ، لاہور کینٹ وارڈنمبر 4کے امید وار خالد صدیقی ، وارڈ 8 کے امید وار سکندر اعظم ، وارڈ 7کے امید وارعبدالرزاق ، والٹن کینٹ وارڈ نمبر 10کے امیدوار حافظ لئیق ،وارڈ 6کے امید وار خبیب نذیر اور والٹن کینٹ وارڈ 2کے امید وار ذکی الدین شیخ نے بھی خطاب کیا ۔

انھوں نے کہا جماعت اسلامی کے امیدوار منتخب ہو کر سارے دعوے وعدے سچ ثابت کریں گے اور عوامی خدمت کے ریکارڈ قائم کریں گے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ عوام کو آزمائے ہوئے لوگوں سے چھٹکارا حاصل کرنا ہو گا اور اس سے قبل بھی قومی خزانے کی لوٹ مار کرنے والوں نے پاکستان کی معیشت کو بانچھ کر دیا ہے قومی معیشت کی بحالی اور عوامی مسائل کے حل کے لیے ضروری ہے کہ اب آزمائے ہوئے کو نہ آزمایا جائے اور عوام جماعت اسلامی کی قیادت کا ساتھ دیں اسلامی پاکستان ہی خوشحال پاکستان کا ضامن ہو سکتا ہے ۔

جماعت اسلامی کی محب وطن اور بے داغ قیادت ہی ملک کو درپیش مسائل و چیلنجز سے نجات دلاسکتی ہے ۔انہوں نے کہا کے سیاست کے نام پر حقوق غصب کرنے والوں کا محاسبہ کریں گے اور ترقیاتی فنڈز کی ایک ایک پائی ایماندار کے ساتھ عوام پر خرچ ہو گی عوام کی امانتوں کا دیانتداری سے استعمال ہو گا۔

متعلقہ عنوان :