Live Updates

عوام دھاندلی کی کوئی کوشش کامیاب نہیں ہونے دیں گے ،25اپریل کو جیت عمران خان کی ہو گی ‘عبدالعلیم خان

کنٹونمنٹ کے بلدیاتی الیکشن میں انجمن تاجران لاہور کا پی ٹی آئی کی حمایت کا اعلان ،کرسچن کمیونٹی سو فیصد ساتھ دیگی سابق امُیدوار ایم پی اے میاں بہادر علی اور شیخ برادری کا پی ٹی آئی کی حمایت کا اعلان ،آئی ایس ایف کی انتخابی مہم میں شرکت

منگل 21 اپریل 2015 18:47

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 21اپریل۔2015ء) لاہور کنٹونمنٹ کی انتخابی مہم میں تحریک انصاف کی ضلعی قیادت نے مختلف علاقوں میں انتخابی جلسوں کا سلسلہ جاری رکھا اور والٹن کینٹ کی وارڈ 1سے پی ٹی آئی کے اُمیدوار احسان بٹ کے مدینہ کالونی میں علی اصغر کاہلوں کی طرف سے منعقدہ بہت بڑے انتخابی جلسے سے ضلعی صدر لاہور عبدالعلیم خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کوئی کسی غلط فہمی میں نہ رہے کسی قیمت پر 11مئی کی دھاندلی کو دہرانے کی اجازت نہیں دی جائے گی اور 25اپریل کوگڑ بڑ کرنے والوں کی کوشش کامیاب نہیں ہونے دینگے کسی قسم کے پنکچر لگانے والوں کو عوام خود پنکچر کر دیں گے ،اس موقع پر سابق اُمیدوار ایم پی اے میاں بہادر علی نے اپنے ساتھیوں سمیت پی ٹی آئی میں شامل ہونے اور پارٹی امُیدواروں کی مکمل حمایت کا اعلان کیا جبکہ شیخ برادری کے شیخ سکندر حیات ،شیخ افتخار ،شیخ قیصر اور شیخ حاجی احمد نے بھی لاہور کنٹونمنٹ کے تمام حلقوں میں تحریک انصاف کے اُمیدواروں کی بھر پور سپورٹ کا اعلان کیا جبکہ عثمان اسلم جگر اور رانا احمد علی نے بھی خطاب کیا ۔

(جاری ہے)

تحریک انصاف کے لاہور کینٹ 1سے اُمیدوار محمد علی خان کے حلقے میں ضلعی صدر عبدالعلیم خان ،ایم پی اے میاں اسلم اقبال،شعیب صدیقی ،مہر واجد عظیم اور جمشید اقبال چیمہ نے پارٹی جلسوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 25اپریل حکومتی ناکامیوں کو دفن کرنے کا دن ثابت ہو گا اور کاغذی شیر تبدیلی کے سو نامی میں خس و خاشاک کی طرح بہہ جائیں گے ،اسی طرح لاہور کینٹ کی وارڈ 2 میں پی ٹی آ ئی کے اُمیدوار چوہدری اخلاق حسین کی طر ف سے بھی بڑا جلسہ منعقد کیاگیا جہاں نوجوانوں کی ٹولیاں ملی نغموں پر رقص کرتی رہیں اور شُرکا نے مہمان خصوصی عبدالعلیم خان اور اُن کے ساتھیوں کا شاندار استقبال کرتے ہوئے پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں ۔

والٹن وار ڈ 9سے پی ٹی آئی کے اُمیدوار چوہدری نزاکت بھٹی کے جلسے سے بھی ضلعی صدر عبدالعلیم خان نے خطاب کیا جبکہ چوہدر ی الیاس ،فرخ حبیب ،میاں عمر اقبال ،ملک اجمل علی ،حافظ شہباز ،محمد وسیم خان اور ڈاکٹر طار ق نے پی ٹی آئی کی بھر پور حمایت کا یقین دلایا۔انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن کے ضلعی صدر گلریز اقبال کی قیادت میں طلبہ کے بڑے وفد نے پی ٹی آئی کے ضلعی صدر عبدالعلیم خان سے ملاقات کی اور 25اپریل کے کینٹ کے بلدیاتی الیکشن میں بھر پور طریقے سے انتخابی مہم چلانے کا اعلان کیا ۔

ضلعی آفس میں منعقدہ پارٹی اجلاس میں عمران خان کے 23اپریل کے دورہ لاہور کیلئے انتظامات کا جائزہ لیا گیا اور ضلعی صدر عبدالعلیم خان نے مختلف شعبو ں کی ڈیوٹیاں لگائیں ۔ انجمن تاجران لاہور کے صدر میاں طارق فیروز اور جنرل سیکر ٹری حاجی طاہر نوید اور امین مظہر بٹ نے اپنی تمام تنظیم اور کاروباری برادری کی طرف سے 25اپریل کے لاہور کنٹونمنٹ کے بلدیاتی الیکشن میں تحریک انصا ف کے نامزد کردہ پارٹی اُمیدواروں کی بھر پور حمایت کا اعلان کیا ہے پی ٹی آئی لاہور کے ضلعی صدر عبدالعلیم خان کو اپنی طر ف سے ہر ممکن تعاون کا یقین دلاتے ہوئے تاجر رہنماؤں نے حکومتی پالیسیوں پر عدم اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ صرف عمران خان کی قیادت ہی ملک کو در پیش بحرانوں سے نکال سکتی ہے لہذا تاجر برادری کینٹ کے بلدیاتی الیکشن میں پی ٹی آئی کے اُمیدواروں کی مکمل سپورٹ کرے گی اسی طرح کینٹ میں مکین کرسچن کمیونٹی کے رہنماؤں بشپ سلمان ، سیمول راجہ، پاسٹر یارض اور شاہد سلمان نے بھی25اپریل کو سوفیصد ی پی ٹی آئی کا ساتھ دینے کا اعلان کیا ہے ،انہوں نے کہا کہ نواز لیگ نے سانحہ یوحنا آباد میں انتہائی غیر ذمہ دارانہ کردار ادا کیا جبکہ تحر یک انصاف لاہور کے صدر عبدالعلیم خان کے ہمراہ وفد نے سب سے پہلے چرچ میں آکر ہماری دل جوئی کی اور پی ٹی آئی کے والٹن وارڈ 9سے اُمیدوار شیخ بشارت علی کے سگے بھائی دہشت گردوں کا مقابلہ کرتے ہوئے جاں بحق ہوئے اس لیئے تمام کرسچن کمیونٹی 25اپریل کو بلے پر مہر لگائے گی ۔


Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات