کراچی ،غیرقانونی اورجعلی لائسنس کے حامل ہتھیار جمع کرانے کا الٹی میٹم

جرائم پیشہ افراد اور ٹارگٹ کلرز سے برآمد ہونے والے اسلحہ کے بیشتر لائسنس جعلی ہیں،ترجمان رینجرز

منگل 21 اپریل 2015 18:44

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 21اپریل۔2015ء) سندھ رینجرز نے غیر قانونی اور جعلی لائسنس کے حامل ہتھیارجمع کرانے کا الٹی میٹم دیدیاہے۔سندھ رینجرز کے ترجمان کے مطابق 30 اپر یل کے بعد بلاتفریق کاروائی کا آغاز ہوگا اورغیرقانونی ہتھیاررکھنے والوں کے خلاف دہشتگردی کا مقدمہ درج ہوگا۔ ترجمان رینجر زسندھ کی جانب سے جاری بیان میں عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ غیر قانونی اور جعلی لائسنس والے ہتھیار30 اپریل تک رضاکارانہ طور پر جمع کرادیں،شہریوں سے درخواست کی گئی ہے کہ غیر قانونی اور جعلی اسلحہ لائسنس کے حامل ہتھیار قریبی رینجرز پوسٹ پر جمع کرائیں،بیان میں کہا گیا مقررہ تاریخ کے بعد بلاتفریق کارروائی کا آغاز ہوگا،غیرقانونی ہتھیار رکھنے والوں کے خلاف بھی دہشتگردی کا مقدمہ درج کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

ترجمان رینجرز نے انکشاف کیا کہ جرائم پیشہ افراد اور ٹارگٹ کلرز سے برآمد ہونے والے اسلحہ کے بیشتر لائسنس جعلی ہیں۔ کراچی میں جرائم پیشہ افراد اور ٹارگٹ کلرز سے برآمد ہونے والے بیشتر اسلحہ لائنس جعلی ہیں، ٹارگٹ کلنگ کیلئے استعمال اسلحہ کی منتقلی کیلئے جعلی لائسنس بنائے جارہے تھے، ترجمان کا کہنا ہے کہ ماضی میں بعض اسلحہ ڈیلرز جعلی لائسنس بنانے میں ملوث پائے گئے ہیں،بیان میں کہا گیا ہے کہ غیر قانونی اور جعلی لائسنس والا اسلحہ رکھنا قانونا جرم ہے جس کی سزا 14 سال قید ہے۔

متعلقہ عنوان :