چینی صدر کے دورہ پاکستان سے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات مزید مستحکم ہوں گے ٗرحمن ملک

پاکستان اور چین خطے میں امن کے لئے کلیدی کردار ادا کر سکتے ہیں ٗ پیپلز پارٹی کے رہنما کی میڈیا سے گفتگو

منگل 21 اپریل 2015 18:44

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 21اپریل۔2015ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما سینیٹر رحمن ملک نے کہا ہے کہ چینی صدر کے دورہ پاکستان سے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات مزید مستحکم ہوں گے ٗ پاکستان اور چین خطے میں امن کے لئے کلیدی کردار ادا کر سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو میں رحمن ملک نے کہا کہ چینی صدر کے دورہ پاکستان سے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات مزید مستحکم ہوں گے، چینی صدر نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب میں پاکستان کے عوام، قانون نافذ کرنے والے اداروں کی دہشت گردی کے خلاف جنگ میں خدمات کو سراہا ہے، پاکستانی قوم چینی قیادت اور چینی عوام کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے، چین اور پاکستان کے درمیان ہونے والے اربوں ڈالر کے معاہدوں سے ترقی اور خوشحالی آئے گی۔

متعلقہ عنوان :