Live Updates

تحریک انصاف نے پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کافیصلہ کرلیا، شیریں مزاری

پی ٹی آئی ارکان کے استعفوں سے متعلق ایم کیوایم کی تحریک کا دفاع کرنے کے لئے حکمت عملی طے بھی کرلی گئی

منگل 21 اپریل 2015 18:42

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 21اپریل۔2015ء) تحریک انصاف نے انتخابی اصلاحات سے متعلق پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کا فیصلہ کرلیا، جبکہ پی ٹی آئی ارکان کے استعفوں سے متعلق ایم کیوایم کی تحریک کا دفاع کرنے کے لئے حکمت عملی طے بھی کرلی گئی۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق ترجمان تحریک انصاف ڈاکٹرشیریں مزاری کے مطابق پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس شاہ محمود قریشی کی زیرصدارت ہوا۔

اجلاس میں انتخابی اصلاحات اور ایم کیوایم کی تحریک سے متعلق امورپرتبادلہ خیال کیاگیا۔ اجلاس میں فیصلہ کیاگیا ہے کہ تحریک انصاف کے ارکان انتخابی اصلاحات کمیٹی کے ممبرز ہیں جو کمیٹی کے آئندہ اجلاس میں شرکت کرینگے۔ شیریں مزاری کا کہناتھا کہ پی ٹی آئی کو انتخابی اصلاحات کمیٹی کے اجلاس کی اطلاع نہیں دی گئی۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات