رکن قانون ساز اسمبلی سردار میر اکبر کاحکومت آزاد کشمیر کی لوٹ مار ‘کرپشن ظلم زیادتی میرٹ کی پامالی اقربا پروری بد انتظامی انتقامی کاروائیوں اور زمینوں پر قبضوں ‘تعمیرنو میں تاخیر کیخلاف 28اپریل سے سول نافرمانی کی تحریک شروع کرنے کا فیصلہ

منگل 21 اپریل 2015 18:35

باغ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 21اپریل۔2015ء) رکن قانون ساز اسمبلی سردار میر اکبر خان نے حکومت آزاد کشمیر کی طرف سے لوٹ مار کرپشن ظلم زیادتی میرٹ کی پامالی اقربا پروری بد انتظامی انتقامی کاروائیوں اور زمینوں پر قبضوں ،کمیشن مافیا تعمیرنو میں تاخیر کے خلاف 28اپریل سے سول نافرمانی کی تحریک شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے اس کا باضابطہ اعلان 28اپریل کو باغ میں مسلم کانفرنس کے زیر اہتمام حکومت کے خلاف احتجاجی دھرنے کے دوران کریں گے باغ میں ایک ماہ کے وقفہ کے بعد 28اپریل کو مسلم کانفرنس دوسری مرتبہ باغ میں احتجاج کرے گی جس کے لیے تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں ممبرقانون ساز اسمبلی و مسلم کانفرنس ضلع باغ کے صدر سردار میر اکبر خان نے اپنے احتجاجی پروگرام کے حوالہ سے کارکنون کے ایک اجلاس سے خطاب کے دوران کہا کہ ہمارے پہلے مظاہرے کے نتیجہ میں حکومت نے تین مطالبات حل کیے ہیں مگر عوامی مشکلات میں کوئی کمی نہیں آئی لوٹ مار کرپشن اسی طرح جاری ہے انتظامیہ نے اپنا رویہ درست نہیں کیا سرکاری زمینوں پر اسی طرح قبضہ جاری ہیں تعمیراتی کاموں میں BCDP نے غیر معیاری میٹریل کا استعمال سرکاری سرپرستی میں شروع کر رکھا ہے باغ کے عوام لوٹ مار کے خلاف سڑکوں پر نکل آئیں انہوں نے کہا کہ حویلی میں ایکسپریس وے اور مظفرآباد میں ریلوے لائن میرپور میں کشمیر ہائی وے اور انٹرنیشنل ایرپورٹ ،مظفرآباد،میرپور،راولاکوٹ میں میڈیکل کالج بن رہے ہیں ،مقامی وزیر بتائے کہ نیلم سے پتھر چوری کر کے فروخت کے علاوہ اس نے کیا کیا اس کے گاؤں کی روڈ کی تعمیر کے لیے پرامن مظاہرہ کرنے والوں پر ریاستی طاقت کا استعمال حکومت کے لیے ڈوب مرنے کا مقام ہے انہون نے کہا کہ باغ میں مقامی وزیر کے عزیز واقارب نے شریف شہریوں کی زندگیاں اجیرن کر رکھی ہیں انتظامیہ ان کے اشاروں پر ناچتی ہے ہسپتال مریضوں کو ڈسپرین کی گولی تک میسر نہیں باغ کے عوام اس غنڈہ گردی لاقانونیت اور لوٹ مار کے خلاف 28اپریل کو مسلم کانفرنس کے احتجاجی دھرنے میں بھرپور شرکت کریں چیف سیکرٹری آئی جی اور مقتدر حلقے باغ میں ہونے والی لاقانونیت کا نوٹس لیں22اپریل کو جمعیت یوم ارض پورے آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں منائے گی

متعلقہ عنوان :