احتساب کے بغیر سیاست جمہوریت اور انتخابات کو معیاری اور مثالی نہیں بنایا جاسکتا ‘ سعدیہ سہیل رانا

منگل 21 اپریل 2015 18:31

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 21اپریل۔2015ء) پاکستان تحریک انصاف کی جنرل سیکرٹری شعبہ خواتین و رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانانے کہا ہے کہ احتساب کے بغیر کسی صورت سیاست جمہوریت اور انتخابات کو معیاری اور مثالی نہیں بنایا جاسکتا اور نہ ہی ریاست اور حکومت کا قبلہ درست کیا جاسکتا ہے۔

(جاری ہے)

پوری قوم 2013ء کے انتخابات کے سلسلے میں پورا سچ منظر عام پر دیکھنا چاہتی ہے عوام چاہتی ہے کہ دھاندلی ثابت ہونے کی صورت میں مینڈیٹ چرانے والوں کو عبرتناک سزائیں دی جائیں تاکہ آئندہ کسی کو دھاندلی کی جرات نہ ہوسکے۔

تحریک انصاف نے دھاندلی کے خلاف جدوجہد سے پاکستانی عوام کی دلی تمنا پوری کی ہے انہوں نے کہ تحریک انصاف کی سیاست خدمت اور عبادت کی سیاست ہے، تحریک انصاف نے پاکستان کے عام آدمی کو اس کے ووٹ کی اہمیت سے روشناس کروایا۔ چینی صدر شی چن پنگ کے دورہ پاکستان پر تبصرہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف چین کے صدر کے دورہ کا خیر مقدم کرتی ہے پاکستان کی خارجہ پالیسی میں اور تاریخی تعلقات میں چائنہ کی اہم حیثیت ہے پاکستانی قوم پاک چین دوستی پر فخر محسوس کرتی ہے ۔

متعلقہ عنوان :