لاہور میں مبینہ پولیس مقابلے میں سنگین وارداتوں میں مطلوب ملزم ہلاک

ملزم کا دوسرا ساتھی فرار ہونے میں کامیاب، موٹر سائیکل ، اسلحہ برآمد ، لاش پوسٹمارٹم کیلئے مردہ خانے منتقل

منگل 21 اپریل 2015 18:29

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 21اپریل۔2015ء) لاہور کے علاقہ ماڈل ٹاؤن میں مبینہ پولیس مقابلے میں قتل، اقدام قتل، ڈکیتی اور اغوا ء برائے تاوان کے مقدمات میں مطلوب ملزم ہلاک ہو گیا ۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق انہیں اطلاع ملی تھی کہ قتل، اقدام قتل، ڈکیتی اور اغوا ء برائے تاوان جیسی سنگین وارداتوں میں انتہائی مطلوب ملزم شہزادہ گلفام ماڈل ٹاؤن کیو بلاک قبرستان کے قریب موجود ہے جس پر سی آئی اے پولیس کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی ۔

اسی دوران مطلوب ملزم اور اسکے ساتھی نے پولیس اہلکاروں پر فائرنگ شروع کر دی ۔ تاہم جوابی کاروائی کے دوران شہزادہ گلفام موقع پر ہلاک ہو گیا جبکہ اس کا دوسرا ساتھی فرار ہو گیا ۔ پولیس نے مقابلے میں مارے جانے والے ملزم کے قبضہ سے موٹرسائیکل اور اسلحہ برآمد کر کے لاش پوسٹمارٹم کے لئے مردہ خانے منتقل کر دی۔

متعلقہ عنوان :