سیاسی استحکام کی اشتہاری مہم چلانے والی (ن) لیگ کی حکومت خود سیاسی عدم استحکام کا باعث ہے‘ انجینئر یاسر گیلانی

منگل 21 اپریل 2015 18:29

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 21اپریل۔2015ء)پاکستان تحریک انصاف لاہور کے نائب صدر انجینئر یاسر گیلانی نے کہا ہے کہ سیاسی استحکام کی اشتہاری مہم چلانے والی مسلم لیگ (ن) کی حکومت خود سیاسی عدم استحکام کا باعث ہے، چین کے صدر کی آمد پر صرف پنجاب کے وزیر اعلیٰ کی موجودگی حکمرانوں کی دوغلی پالیسی کا منہ بولتا ثبوت ہے ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز میاں مبشر یعقوب، ملک عمران صفدر، میاں مقصود احمد، ارشد خان، حسن بشیر، اجمل بلوچ، سرفراز احمد، محمد شکیل اور رضوان بابو کے ہمراہ اجلاس سے خطاب کر تے ہوئے کیا، انہوں نے مزید کہا کہ حکمرانوں کے دہرے معیار کو پوری قوم نے دیکھ لیا سیاسی استحکام عملی اقدامات کے ذریعے آئے گا۔

عوام کے اربوں روپے کو اشتہاری مہم پر خرچ کرنا مسلم لیگ ن کی بددیانتی ہے عوام اس طرح کے اوچھے ہتھکنڈوں سے مرعوب نہیں ہوں گے۔ عوام کے پیسے کے ضیاع کا حکمرانوں کو حساب دینا ہو گا۔