لاہورکے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن،22 مشتبہ افراد گرفتار

منگل 21 اپریل 2015 18:27

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 21اپریل۔2015ء) نیشنل ایکشن پلان کے تحت لاہور کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن ‘ پولیس نے کوائف نا مکمل ہونے پر 22 افراد کو حراست میں لے لیا۔

(جاری ہے)

پو لیس کے مطابق نیشنل ایکشن پلان کے تحت شہر بھر میں روزانہ کی بنیاد پر سرچ آپریشن جاری ہے‘پولیس کے مطابق گزشتہ رات لاہور کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کیا گیا۔ جس میں شناختی کوائف مکمل نہ ہونے پربائیس افراد کو حراست لے لیا‘سرچ آپریشن کے دوران ہوٹل،سرائے،مدارس اور فیکٹریوں میں بھی چیکنگ کی گئی۔ سربراہ پنجاب پولیس کے مطابق تمام قومی ادارے نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد کے حوالے سے کام کررہے ہیں، تاکہ شہر بھر میں امن و امان کی صور حال کو یقینی بنایا جا سکے۔