چینی صدر کے دورہ سے پاکستان کی معیشت استحکام پذیر ہوگی ‘افتخار بشیر

منگل 21 اپریل 2015 18:27

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 21اپریل۔2015ء) تاجر رہنما و صدر گرائنڈنگ ملز ایسوسی ایشن پاکستان چوہدری افتخار بشیرسابق ایگزیکٹو ممبر لاہور چیمبرآف کامرس نے کہا ہے کہ چینی صدر ژی جن پنگ کے دورہ پاکستان سے پاکستان کی معیشت استحکام پذیر ہوگی، ان کے دورہ اورپاکستان کے اندر چینی سرمایہ کاری سے کاروباری حضرات کو سرمایہ کاری کے وافر مواقع فراہم ہونگے،ملک کے اندر نئی انڈسٹریز لگے گی اور روزگار کے وافر ذرائع دستیاب ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ چینی صدر کے دورے سے ملک میں اقتصادی ترقی کے نئے باب کا آغاز ہوگا۔

(جاری ہے)

افتخار بشیر چوہدری نے کہا کہ پاکستان کے اندر چین کی جانب سے 45۔ارب ڈالر کی کثیر سرمایہ کاری سے پاک چین دوستی کا رشتہ مزید مضبوط ہوگا۔انہوں نے کہا کہ 2000میل پر مشتمل پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ کے علاوہ گوادر پورٹ کو مغربی چین کے ساتھ منسلک کرنے کے لئے سڑکوں اور ریلوے کا جال بچھانے کے علاوہ توانائی منصوبوں سے پاکستان خوشحالی و ترقی کی نئی منزلوں کی طرف گامزن ہوگا۔انہوں نے کہا کہ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کی تکمیل سے پاکستان میں ترقی کی رفتار تیز ہوگی ۔جبکہ توانائی منصوبوں میں کثیر سرمایہ کاری سے ملک میں توانائی بحران کے خاتمہ میں مدد ملے گی۔

متعلقہ عنوان :