چینی صدر کی آمد پرتوانائی سمیت51معاہدوں خوش آئند ہیں ‘ اقتصادی راہداری،توانائی و دیگر معاہدوں سے پاکستان ترقی یافتہ ممالک کی صف میں شامل ہوجائے گا

چیئرمین لاہور ٹاؤن شپ انڈسٹریز ایسوسی ایشن ظہیر بھٹہ کی وفود سے گفتگو

منگل 21 اپریل 2015 18:27

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 21اپریل۔2015ء) چیئرمین لاہور ٹاؤن شپ انڈسٹریز ایسوسی ظہیر بھٹہ نے کہا ہے کہ چینی صدر کی آمد پر توانائی سمیت 46ارب ڈالر کے 51معاہدے خوش آئند ہیں ،اقتصادی راہداری ، توانائی اور دیگر معاہدوں سے پاکستان ترقی یافتہ ممالک کی صف میں شامل ہوجائے گا۔انہوں نے کہا کہ 8370میگا واٹ بجلی کے ترجیحی منصوبوں سے توانائی بحران کا خاتمہ ہوگا صنعتوں کو ان کی ضروریات کے مطابق وافر بجلی فراہم ہوگی ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے خالد افضل شیخ سینئر وائس چیئرمین ،نعمان حسین وائس چیئرمین کے ساتھ ٹاؤن شپ انڈسٹریز کے صنعتکاروں کے مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ظہیر بھٹہ نے کہا کہ چینی صدر کے دورہ پاکستان سے ملک میں معاشی و اقتصادی سرگرمیوں میں اضافہ ہوگا ۔

(جاری ہے)

چینی صدر کے دورہ پاکستان کے موقع پر 46ارب ڈالر کی سرمایہ کاری معاہدوں سے ملک میں معاشی انقلاب آئے گا ۔

وزارت پانی و بجلی کی جانب سے 18۔ارب ڈالر مالیت کے 14بڑے منصوبوں اور چین کی توانائی منصوبوں میں سرمایہ کاری سے ملک میں بدترین لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ اورصنعتوں کو وافر بجلی کی فراہمی سے حکومت کا صنعتی ترقی کا خواب بھی شرمندہ تعبیر ہوگا۔انہوں نے کہا کہ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ سے ملک ترقی و خوشحالی کی راہوں پر گامزن ہوگا،پاک چائینہ اقتصادی راہداری منصوبہ پاکستان کو 21ویں صدی میں ترقی یافتہ ممالک کی فہرست میں شامل کردے گا ۔ملک میں غربت کا خاتمہ ہوگا عوام خوشحال ہونگے ۔انہوں نے کہا کہ ضرورت اس بات کی ہے کہ تمام وسائل مثبت اور تعمیر ی انداز میں استعمال کیے جائیں ۔

متعلقہ عنوان :