لاہور سمیت پنجاب بھرمیں گر می میں شدت کے بعد بجلی کی لودشیڈ نگ میں بھی اضافہ

منگل 21 اپریل 2015 18:24

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 21اپریل۔2015ء) لاہور سمیت پنجاب کے دیگر شہروں میں گر می میں شدت کے بعد بجلی کی لودشیڈ نگ میں بھی اضافہ ہونے لگا جبکہ بجلی کا شارٹ فال 4400 میگاواٹ تک پہنچ چکا ہے ۔این ٹی ڈی سی ذرائع کے مطابق بجلی کی مجموعی طلب 14 ہزار 600 اور پیداوار 10 ہزار 200 میگاواٹ تک ہے۔

(جاری ہے)

پن بجلی کی پیداوار بڑے ڈیموں سے پانی کا اخراج نہ بڑھنے کے باعث ابھی تک استعداد کے مطابق نہیں ہے۔

حکام کے مطابق آئندہ چند روز میں زرعی ضرورت کے لئے ڈیموں سے پانی کا اخراج زیادہ ہو گا تو بجلی کی مجموعی پیداوار بھی بڑھ جائے گی تاہم شارٹ فال کی موجودہ صورتحال میں شہری علاقوں میں آٹھ گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کے ساتھ غیر اعلانیہ بندش بھی ہونے لگی ہے جبکہ دیہی اور مضافاتی علاقوں میں بارہ گھنٹے تک لوڈ شیڈنگ ہو رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :