پاکستان کو پاؤں پر کھڑا کر نے کیلئے ایماندار قومی قیادت ناگزیز ہو چکی ،حکمران غیروں کے سہارے کی بجائے اپنے وسائل سے ملک کو چلانے کو عادت ڈا لیں ‘علامہ اقبال کے افکار پر عمل کر نے کیلئے ملک میں معیاری اور سستی تعلیم فراہم کر نا ہو گی، وفاقی سمیت تمام صوبائی حکومتیں کو اس بارے میں اپنی ذمہ داری پوری کر نا ہوگی

تحر یک انصاف کی کور کمیٹی کے رکن چوہدری محمد سرور کی پنجاب ٹیچرز یونین کے وفد سے گفتگو

منگل 21 اپریل 2015 18:24

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 21اپریل۔2015ء) تحر یک انصاف کی کور کمیٹی کے رکن چوہدری محمد سرورنے کہا ہے کہ پاکستان کو پاؤں پر کھڑا کر نے کیلئے ایماندار قومی قیادت ناگزیز ہو چکی ہے ‘حکمران غیروں کے سہارے کی بجائے اپنے وسائل سے ملک کو چلانے کو عادت ڈال لیں ‘علامہ اقبال کے افکار پر عمل کر نے کیلئے ملک میں معیاری اور سستی تعلیم فراہم کر نا ہو گی اور وفاقی سمیت تمام صوبائی حکومتیں کو اس بارے میں اپنی ذمہ داری پوری کر نا ہوگی ۔

وہ صدر پنجاب ٹیچرز یونین لاہور اﷲ رکھا گجر اور جنر ل سیکرٹری تاج حیدر ‘فیصل شاہ اور محمد سلمان کی قیادت ملاقات کر نیوالے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے تحر یک انصاف کی کور کمیٹی کے رکن چوہدری محمد سرورنے کہا ہے کہ حکمران اب سر کاری خزانے سے فضول خر چیاں ختم کر نا ہو نگیں او ر پاکستانی وسائل کو اپنے مقاصد کی بجائے عوام کی فلاح وبہبو د کیلئے خر چ کیا جائے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ جب تک ہم غیروں کے سہارے ملک کو چلانے کی کوشش کر یں اس وقت تک ہم اپنی آزادی اور خودمختاری کا تحفظ یقینی نہیں بنا سکتے اس لیے ضرورت اس بات کی ہے کہ وسائل سے مالا مال پاکستان کے وسائل کو شفاف انداز میں استعمال کیا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ چینی صدر کا دورہ پاکستان ملک کیلئے انتہا ئی اہم ہے اگر اس دورے کے دوران ہونیوالے تمام معاہدوں کو مکمل شفا ف طر یقے سے مکمل کر لیا جائے تو یقینا ملک کو بہت سے مسائل سے نجات دلا جاسکتی ہے مگر اس کیلئے پاکستان میں ایماندار قومی قیادت ضروری ہے ۔

متعلقہ عنوان :