کوئی بھی انشورنس کمپنی خود اپنی انشورنس نہیں کر سکتی، ایس ای سی پی

منگل 21 اپریل 2015 18:24

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 21اپریل۔2015ء)سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان نے اعلان کیا ہے کہ ایک انشورنس کمپنی اپنے اثاثہ جات کی انشورنس کر کے سیلف انشورنس میں مصروف کار نہیں ہو سکتی اور اپنے لیے مختلف پالیسیاں بھی جاری نہیں کر سکتی۔ ان پالیسیوں میں اس کا ہیڈ آفس، برانچز، مشینری بریک ڈان، موٹر اور صنعت کے معاملات کور ہوتے ہوں۔

(جاری ہے)

ایس ای سی پی نے کہا ہے کہ قانون اور آئی ایف آرز کسی بھی انشورنس کمپنی کو اس بات سے منع کرتے ہیں کہ وہ خود کو سیلف انشورنس سے متعلق کنٹریکٹ فرائض میں شامل کرے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمپنی آف پاکستان کے حکم کے مطابق ایس ای سی پی کا قانون اور آئی ایف آرز واضح طور پر کسی بھی انشورنس کمپنی کو اس بات سے منع کرتے ہیں کہ وہ خود کو سیلف انشورنس سے متعلق کنٹریکٹ فرائض میں شامل کرے۔