چین کی حیرت انگیز ترقی پوری دنیا کیلئے رول ماڈل کی حیثیت رکھتی ہے: طاہرالقادری

muhammad ali محمد علی منگل 21 اپریل 2015 18:23

چین کی حیرت انگیز ترقی پوری دنیا کیلئے رول ماڈل کی حیثیت رکھتی ہے: طاہرالقادری

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 21 اپریل 2015 ء) پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ طاہرالقادری نے کہا ہے کہ چین کی حیرت انگیز ترقی پوری دنیا کیلئے رول ماڈل کی حیثیت رکھتی ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق طاہر القادری کا کہنا ہے کہ چین نے ایماندار اورباصلاحیت قیادت کے باعث حیرت انگیز ترقی کی جو پوری دنیا کیلئے رول ماڈل کی حیثیت رکھتی ہے۔ دہشت گردی کے خاتمے کیلئے چین مثبت سوچ رکھتا ہے۔ موجودہ حالات میں چین کے صدر کا دورہ اور اہم معاہدوں کا طے پا جانا انتہائی اہمیت کا حامل ہے، طے پاجانے والے معاہدے اگر وقت پر مکمل ہوگئے تو ملک کی معیشیت میں بہتری آئے گی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ طے پاجانے والے معاہدوں کی شفافیت کو یقینی بنایا جائے۔

متعلقہ عنوان :