آئی ایم ایف دبئی میں یکم تا 9 مئی کو پاکستان کیلئے اپنے پروگرام کے ساتواں جائزہ اجلاس منعقد کریگا

منگل 21 اپریل 2015 18:20

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 21اپریل۔2015ء) انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف)دبئی میں یکم تا 9 مئی کو پاکستان کیلئے اپنے پروگرام کے ساتواں جائزہ اجلاس منعقد کریگا،جائزہ اجلاس میں ملک کی معاشی ٹیم فنڈ کے ساتھ بجٹ 2015-16اور آئندہ کیلئے کارکردگی کے اہداف کا تعین کریگی ۔

(جاری ہے)

اجلاس میں 2 سیشن ہوں گے ،پہلے سیشن میں فنڈ اور پاکستان کی معاشی ٹیم کے درمیان ٹیکنیکل معاملات پر بات چیت ہوگی اور دوسرے اور فیصلہ کن مرحلے میں وزیر خزانہ اپنی ٹیم کی قیادت کریں گے اور آئندہ مالی سال کے بجٹ پر تبادلہ خیالات کیا جائے گا اور ان اقدامات کی نشاندہی کی جائے گی جن پر بجٹ میں عمل درآمد کروایا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :