چینی صدرکی پاکستان آمد اور مختلف معاہدے اچھا اقدام ہے ‘ سابق چیئرمین پاکستان پولٹری ایسوسی ایشن

پاک چین بجلی کے منصوبے اگر کامیاب ہو جاتے ہیں تو پاکستان ترقی کی راہ پر گامزن ہو جائے گا‘ رضا محمود خورسند

منگل 21 اپریل 2015 18:18

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 21اپریل۔2015ء) پاکستان پو لٹری ایسوسی ایشن کے سابق چیئر مین رضا محمود خورسند نے کہا ہے کہ چینی صدرکی پاکستان آمد اور مختلف معاہدے اچھا اقدام ہے اور پاک چین بجلی کے منصوبے اگر کامیاب ہو جاتے ہیں تو پاکستان ترقی کی راہ پر گامزن ہو جائے گا۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ حکومت وقت کی نیت پر کسی صورت شک نہیں کیا جا سکتا مگر 1985 سے لیکر2015 کے عرصہ میں اقتدار میں آنے والی حکومتوں نے پاک چین دوستی اور معاہدوں سے آغاز تو کیا مگر عملی طور پر کچھ نہیں ہو سکا اور 10سے 20فیصد معاہدے کامیاب ہو ئے جسکا گلہ چینی حکومت کو بھی رہا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں اس وقت بنیادی مسئلہ توانائی کا بحران ہے جسکے باعث صنعت مشکل تر ین دور سے گزر رہی ہے اور پاک چین انر جی کے معاہدے اگر عملی طورپر شر وع ہو جاتے ہیں تو پاکستان میں بے روزگاری کا خاتمہ ہو گا اور بیرونی سر مایہ کاری بھی ہو گی مگر حکومت وقت پاک چین تحر یری معاہدوں کو عملی طور پر شروع کر تے ہوئے نئے دور کا آغاز کر ئے ۔

متعلقہ عنوان :