فائربریگیڈڈیپارٹمنٹ کو بااختیار وخود مختیار بنایاجائے، اسٹیشن کی طرز پر ملازمین کی تنخواہیں اوورٹائم کے بلزبنائے جائیں ،سید ذوالفقار شاہ

منگل 21 اپریل 2015 18:18

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 21اپریل۔2015ء)سجن یونین (سی بی اے) کے ایم سی کے مرکزی صدر سید ذوالفقارشاہ نے کہا ہے کہ فائر بریگیڈ کے محکمے کو خود مختیار اور بااختیار بنائے بغیر فائر بریگیڈ کی کارکردگی کو مز ید بہتر نہیں بنایا جاسکتا ۔ان خیالات کا اظہا ر انہوں نے اپنے دفتر میں فائر فائٹرز کے دس رکنی وفد سے بات چیت کر رہے تھے ۔وفد سے انہیں بتایا کہ تنخواہوں ۔

(جاری ہے)

اوور ٹائم کے بلزکو مرکز یت کے تحت کرنے سے کرپشن کو عروج ملے گا لٰہذا اسٹیشن کی طرز پر ملازمین کی تنخواہیں اور اوور ٹائم کے بلز بناکر اسٹیشن آفیسر کو ذمہ دار بنایا جائے جبکہ تمام عملے کی بین الاقوامی معیار کے مطابق تر بیت کا بندوبست کیا جائے اور مختلف اسٹیشنزپر کھڑی ناکارہ گاڑیوں کی فوری مرمت کا بندوبست کرکے انہیں کارآمد بناکر شہریوں کی قیمتی جان ومال کی حفاظت کو یقینی بنایا جائے ۔اچھی کا رکردگی کا ماہرہ کرنیوالے فائر فائٹرز کوانعام اور خراب کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والوں کو سزادی جائے تاکہ جزاوسزا کا قانون نافذکیا جاسکے ۔انہوں نے وفد کو یقین دلایا کہ انکے جائز تمام مسائل کو حل کیا جائیگا۔