ایم سی وڈ ی ایم سیز کے ملازمین کو پنشنز کی ادائیگی سے متعلق درخواست کی سماعت 25مئی کو ہوگی

منگل 21 اپریل 2015 18:18

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 21اپریل۔2015ء) سجن یونین (سی بی اے) کے ایم سی کے مرکزی صدرسید ذوالفقارشاہ جسٹس ہیلپ لائن کے صدر ندیم شیخ ایڈوکیٹ کی جانب سے کے ایم سی وڈ ی ایم سیز کے 80ہزار سے زائد ملازمین وپنشنرز کو باقاعدگی تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے خلا ف سندھ ہائی کورٹ میں دائر آئینی پٹیشن کی سماعت جسٹس منیب اختر وجسٹس مسز اشرف جہاں پر مشتمل ڈویژن بینچ میں ہوئی ۔

(جاری ہے)

عدالت میں عدالتی حکم مورخہ2014/ 11/19 پر عملدرآمد نہ کرنے پر ایڈمنسٹریٹرکے ایم سی فنانشیل ایڈوائزر اور ڈائر یکٹر ویلفیر کے خلاف اسماعیل شہیدی کی جانب سے توہین عدالت کی درخواست اور تنخواہوں پنشن کی عدم ادائیگی پر سماعت کی گئی ۔عدالت میں اسٹنٹ ایڈوکیٹ جنرل سندھ ،کے ایم سی کے وکیل سید سلطان احمد ایڈوکیٹ ،ڈ ی ایم سی ساؤتھ کے وکیل صلاح الدین ایڈوکیٹ ،ڈی ایم سی کورنگی کے وکیل سید سرور علی ایڈوکیٹ ،درخواست گذار سید ذوالفقارشاہ ،ندیم شیخ ایڈوکیٹ ،سلیم مائیکل ایڈوکیٹ موجود تھے ۔عدالت نے حکم دیا کہ آئندہ سماعت 25مئی کو ایک بجے دوپہر ہوگی لہٰذا تمام فریقین عدالتی ہدایات کے مطابق تیار کرکے آئین تاکہ کیس کو فائنل کیا جاسکے۔

متعلقہ عنوان :