کراچی ضمنی انتخاب، ضلع وسطی میں 23 اپریل کو عام تعطیل کا فیصلہ

منگل 21 اپریل 2015 18:15

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 21اپریل۔2015ء) سندھ حکومت نے کراچی میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے دوسو چھیالیس کے ضمنی انتخاب کے سلسلے میں 23 اپریل کو ضلع وسطی میں عام تعطیل کا فیصلہ کیا ہے۔پولنگ اسٹیشنز کی سی سی ٹی وی کیمرا مانیٹرنگ کا نظام بھی پولیس اور رینجرز کے حوالے کردیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

کراچی ضلع وسطی کی انتظامیہ اور این اے دوسوچھیالیس کے ریٹرننگ آفسر ندیم حیدر کی سفارش پر صو بائی حکومت نے 23اپریل کو ضلع میں عام تعطیل کا فیصلہ کیا ہے جس کا آئندہ چوبیس گھنٹوں میں نوٹیفکیشن جاری کردیا جائے گا۔

ذرائع نے بتا یا ہے کہ حلقے میں سی سی ٹی وی کیمرا کے مانٹرنگ سٹم کی کمانڈ بھی پولیس اور رینجرز کے حوالے کردی گئی ہے ۔الیکشن کمیشن کے تیار کردہ پلان کے مطابق ایک رینجرز اہلکار پولنگ کے اندر موجود ہوگا اور ایک سی سی ٹی وی کیمرا پولنگ اسٹیشن کے اندر نصب ہوگالیکن اسے پولنگ بوتھ سے دور رکھا جائے گا۔جبکہ رینجرز پولنگ اسٹیشن کے باہر بھی تعینات ہوگی۔

متعلقہ عنوان :