پشاور،وزیر خزانہ نے پیرا میڈکس درجہ چہارم کے سی پی فنڈ ز کو جی پی فنڈز میں منتقلی کی دیدی

منگل 21 اپریل 2015 18:14

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 21اپریل۔2015ء) خیبر پختونخوا کے وزیر خزانہ مظفر سید ایڈوکیٹ نے پیرا میڈیکس درجہ چہارم ملازمین کے سی پی فنڈز کی منتقلی سے متعلق مطالبے کو منظور کرتے ہوئے اُنکے سی پی فنڈز کو جی پی فنڈز میں منتقل کرنے کا اعلان کیا ہے ۔ یہ اعلان اُنہوں نے لیڈی ریڈنگ ہسپتال پشاور میں پیرا میڈیکس درجہ چہارم ملازمین کے ایسو سی ایشن کے نومنتخب کابینہ کی حلف برداری کی تقریب سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر اُنہوں نے ایسوسی ایشن کے عہدیداروں سے باضابطہ طور پر انکے عہدوں کا حلف لیا ۔ تقریب سے شاکر ، نبی امین ، روئیدار شاہ اور سراج الدین برکی نے بھی خطاب کیا ۔ وزیر خزانہ نے اپنے خطاب کہا کہ مزدورں اور کارکن کی فلاح و بہبود کے لئے اقدامات صوبائی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہیں ۔

(جاری ہے)

اُنہوں نے کہا کہ موجودہ استحصال نظام میں غریبوں کے ساتھ ظلم ہو رہا ہے ۔

اُنہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت کرپشن ، ظلم اور جبر کا خاتمہ چاہتی ہے کیونکہ موجودہ نظام میں مخصوص طبقہ عوام کے حقوق غصب کر رہا ہے ۔ اُنہوں نے کہا کہ ملک میں جمہوریت کی مظبوطی سے ہی انقلاب آئے گا۔ وزیر خزانہ نے سرکاری اہل کاروں کو اپنی ڈیوٹی اچھے طریقے سے انجام دینے اور مریضوں کے ساتھ بہتر برتاؤں کرنے کی ہدایت کی ۔ اُنہوں نے پیر امیڈیکس درجہ چہارم کے اپ گریڈیشن اور ہیلتھ الاؤنس کی فراہمی کے لئے اقدامات کی یقین دہانی کی ۔ اسی طرح اُنہوں نے لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں بیچلر ہاسٹل کی تعمیر کا منصوبہ بھی نئے سالانہ ترقیاتی پروگرام میں شامل کرنے کا یقین دلایا۔

متعلقہ عنوان :