خیبرپختونخواحکومت عوامی فلاح و بہبود کے لئے موئثر اقدامات اُٹھا رہی ہے، حاجی حبیب الرحمن

منگل 21 اپریل 2015 18:14

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 21اپریل۔2015ء)خیبر پختونخوا کے وزیر زکواۃ ،عشر و مذہبی اُمور حاجی حبیب الرحمن نے کہا ہے کہ موجودہ اتحادی حکومت عوامی فلاح و بہبود کے لئے موئثر اقدامات اُٹھا رہی ہے جس کے زریعے عوام کے مسائل اُنکے دہلیز پر حل ہوں گے ۔ ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے اپنے دفتر پشاورمیں سب نیشنل گورننس پروگرام خیبر پختونخوا کے ایک وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

وفد نے صوبائی وزیر کو پروگرام کے بارے میں تفصیلات بتا تے ہوئے کہا کہ یہ پروگرام 6اضلاع بشمول بونیر میں کام کر رہا ہے اور ضلع بونیر کے لئے ایک ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ پلان بھی تیار کر لیا گیا ہے جو کہ ڈسٹرکٹ کے محکمہ جات سے منظور شدہ ہے اور آنے والی ضلعی حکومت کو اسے پیش کیا جائے گا۔ حبیب الرحمن کو ضلع بونیر میں ڈسٹرکٹ ڈیلیوری چیلنج فنڈ کے جاری پراجیکٹ کے بارے میں بھی بتایا گیا۔ بریفنگ کے دوران صوبائی وزیر زکواۃ نے کہا کہ بونیر ڈیڈیک کمیٹی کے اجلاس میں سب نیشنل گورننس پروگرام خیبر پختونخوا پر تفصیلی بات چیت ہو گی۔