ڈی جی رینجرز سندھ نے شہریوں کو غیر قانونی اسلحہ جمع کروانے کیلئے9 دن کی مہلت دیدی

منگل 21 اپریل 2015 18:11

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 21اپریل۔2015ء) ڈی جی رینجرز سندھ نے شہریوں کو غیر قانونی اسلحہ جمع کروانے کیلئے 9دن کی مہلت دے دی ہے ۔ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل بلال اکبر کا کہنا تھا کہ کراچی میں ٹارگٹ کلنگ میں استعمال ہونے والا غیر قانونی ہے ۔

(جاری ہے)

کراچی کے شہری غیر قانونی اسلحہ 9دن میں جمع کرادیں ۔ڈی جی رینجرز نے کہا کہ ماضی میں کچھ اسلحہ ڈیلرز نے غیر قانونی اسلحہ لائسنس بنائے ۔شہری 30اپریل تک تمام غیر قانونی اسلحہ جمع کرادیں ۔

متعلقہ عنوان :