متحدہ نے صولت مرزا کو رہا کروانے کا وعدہ کیا تھا، اہلیہ

صولت مرزا کیس کے حوالے سے گورنر اور رابطہ کمیٹی سے رابطہ رہتا تھا،نجی ٹی وی سے گفتگو

منگل 21 اپریل 2015 18:11

متحدہ نے صولت مرزا کو رہا کروانے کا وعدہ کیا تھا، اہلیہ

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 21اپریل۔2015ء) صولت مرزا کی اہلیہ نے کہا ہے کہ متحدہ قومی موومنٹ نے ہزاروں ٹارگٹ کلر بنائے۔ صولت مرزا کو استعمال کیا گیا۔نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے صولت مرزا کی اہلیہ نے کہا کہ صولت مرزا متحدہ کے کارکن تھے۔ پارٹی کے لیے بڑی قربانیاں دیں۔ انہوں نے کہا کہ صولت مرزا کیس کے حوالے سے گورنر اور رابطہ کمیٹی سے رابطہ رہتا تھا۔

اہلیہ نے کہا کہ متحدہ نے وعدہ کیا تھا کہ صولت مرزا کیس ختم کروا کر اسے رہا کروایا جائے گا۔

(جاری ہے)

متحدہ نے صولت مرزا کے وکیل کو بیس لاکھ روپے ادا کیے۔انہوں نے کہا کہ فاروق ستار نے فون پر کہا کہ جتنا ہم سے ہوسکتا تھا ہم نے کرلیا۔ میرے شوہر نے قتل نہیں کیا انہیں پھنسایا گیا۔ متحدہ نے ہزاروں ٹارگٹ کلر بنائے۔ صولت مرزا کو استعمال کیا گیا۔ صولت مرزا کے وکیل لطیف کھوسہ نے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مجھے صولت مرزا کے بھائی نے وکالت کے لیے پیسے دیے۔ صولت مرزا کے بھائی کو ایم کیو ایم نے پیسے دیے ہوں گے مجھے نہیں معلوم۔ انہوں نے کہا کہ کلائنٹ سے متعلق میڈیا کو آگاہی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ہے۔

متعلقہ عنوان :