صوابی میں استانی نے ساتویں جماعت کی طالبہ کو تشددکرکے زخمی کردیا

منگل 21 اپریل 2015 18:06

صوابی میں استانی نے ساتویں جماعت کی طالبہ کو تشددکرکے زخمی کردیا

صوابی ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 21اپریل۔2015ء ) ساتویں جماعت کی طالبہ ایمن جو کہ گورنمنٹ گرلز مڈل سکول پنج پیر گاڑ میں زیر تعلیم ہے کو سکول کی اُستانی نے بلا وجہ تشدد کا نشانہ بنا کر زخمی کر دیا۔ بچی کے والد شاعر رحمن نے وزیر تعلیم ، ڈی ای او ایجو کیشن صوابی اور دیگر حکام بالا سے تحریری بیان کے ذریعے انصاف کی اپیل کی ہے۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ مذکورہ سکول کی اُستانی کے خلاف سخت کارروائی کی جائے تاکہ قوم کے نو نہالوں کو تحفظ فراہم کیا جاسکے۔

عالمی قوانین کے تحت سکولوں میں تشدد کو بند کیا گیا ہے مگر آج بھی سکولوں میں بچوں کو تشدد کیا جار ہا ہے۔ بچی کے والد شاعر رحمن کا کہنا تھا کہ محکمے کے حکام کا فرض بنتا ہے کہ وہ معصوم نو نہالوں کی داد رسی کریں تاکہ زیادہ سے زیادہ بچے اور بچیاں تعلیم سے روشناس ہو سکے نہ کہ اساتذہ کا اس طرح کھلی چھوٹ دی جائے کہ وہ سکولوں میں قوم کے معصوم پھولوں پر تشدد کریں ۔

متعلقہ عنوان :