صوابی ، بلدیاتی الیکشنکیلئے نامزد امیدواروں کو محکمہ پولیس کی جانب سے کلیرئنس سرٹیفکیٹ جاری

منگل 21 اپریل 2015 18:06

صوابی ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 21اپریل۔2015ء ) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر صوابی سجاد خان کے زیر نگرانی پال صوابی کے انچارج انسپکٹر ظریف خان اور سب انسپکٹر شہاب خان نے ضلع بھر میں بلدیاتی الیکشن کے لئے نامزد امیدواروں کو محکمہ پولیس کی جانب سے کلیرئنس سرٹیفکیٹ جاری کر دیئے۔

(جاری ہے)

انسپکٹر ظریف خان اور سب انسپکٹر شہاب خان نے پال دفترمیں بلدیاتی امیدواروں کے کلیرنس کے لئے دن رات کام جاری رکھا۔ اور تقریباً 4540امیدواروں کو بلا امتیاز کلیرئنس سرٹیفکیٹ جاری کر دیئے۔ اس موقع پر سرکاری امور بروقت اور دیانتداری کے نمٹانے پر ڈی پی او صوابی سجاد خان نے دونوں افسران کے لئے نقدانعام اور پروموشن کے لئے سفارش کر نے کا وعدہ کیا۔

متعلقہ عنوان :