یونیورسٹی آف صوابی کے گریڈ ون سے گریڈ سولہ تک ملازمین کا اپ گریڈیشن کا مطالبہ

منگل 21 اپریل 2015 18:06

صوابی ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 21اپریل۔2015ء ) یونیورسٹی آف صوابی کے گریڈ ون سے گریڈ سولہ تک ملازمین نے اپ گریڈیشن کا مطالبہ کر دیا۔ اس سلسلے میں یونیورسٹی آف صوابی سٹاف ویلفیئر ایسو سی ایشن کا اجلاس ہوا جس میں حکومت وقت سے مطالبہ کیا گیا کہ سکیل ون سے سکیل سولہ تک تمام ملازمین کی آپ گریڈیشن کا وعدہ پورا کیا جائے۔

(جاری ہے)

اور جلد سے جلد اعلان کر دہ وعدوں کو عملی جامہ پہنا کر ملازمین کی تشویش کو دور کیا جائے تاکہ تمام ملازمین پوری دلجمعی اور محنت کے ساتھ اپنے فرائض انجام دے سکے۔