کراچی بندرگاہ پر گزشتہ 24 گھنٹوں میں 1لاکھ 29ہزار 934ٹن کارگو کی نقل وحرکت ریکارڈ

منگل 21 اپریل 2015 17:55

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 21اپریل۔2015ء) کراچی بندرگاہ پر گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 1لاکھ 29ہزار 934ٹن کارگو کی نقل وحرکت ریکارڈ کی گئی جن میں سے 83ہزار 451ٹن درآمدی کارگو اور 46 ہزار 483ٹن برآمدی کارگو شامل تھا۔

(جاری ہے)

کراچی پورٹ ٹرسٹ سے جاری رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ درآمدی کارگو میں 23ہزار 976 ٹن بلک کارگو، 45 ہزار 188 ٹن خشک کارگو اور 38 ہزار 263 ٹن مائع کارگو جبکہ برآمدی کارگو میں 13 ہزار 236 ٹن بلک کارگو 23ہزار 544 ٹن خشک کارگو اور 22 ہزار 939ٹن مائع کارگو شامل تھا۔

رپورٹ کے مطابق ہینڈل کئے گئے درآمدات میں 21ہزار 200ٹن کنٹینرائزڈ کارگو، 20ہزار 338ٹن کوئلہ اور 3ہزار 638 ٹن ڈی اے پی کھاد جبکہ برآمدات میں 10ہزار 308 ٹن کنٹینرائزڈ کارگو اور 8ہزار 660ٹن سیمنٹ شامل تھا۔ اس دوران بندرگاہ پر 4جہاز لنگر انداز ہوئے اور 2جہازوں کی روانگی ہوئی جبکہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران 11جہازوں کی آمد اور 7جہازوں کی روانگی متوقع ہے۔

متعلقہ عنوان :