چین سے مضبوط دوستی پاکستان کی تر قی وخوشخالی کی ضمانت ہے ‘ آنیوالے وقت میں ملک سے بجلی کی لوڈشیڈ نگ کا خاتمہ اور تر قی وخوشخالی یقینی ہے ‘ہر پاکستانی کو چین کے ساتھ دوستی پر فخر ہے اور ہم چین کو اپنا دوسر ا گھر سمجھتے ہیں

مجلس وحدت مسلمین کے سر براہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی وفود سے گفتگو

منگل 21 اپریل 2015 17:50

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 21اپریل۔2015ء) مجلس وحدت مسلمین کے سر براہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا ہے کہ چین سے مضبوط دوستی پاکستان کی تر قی وخوشخالی کی ضمانت ہے اور آنیوالے وقت میں ملک سے بجلی کی لوڈشیڈ نگ کا خاتمہ اور تر قی وخوشخالی یقینی ہے ‘ہر پاکستانی کو چین کے ساتھ دوستی پر فخر ہے اور ہم چین کو اپنا دوسر ا گھر سمجھتے ہیں ۔

منگل کو اپنے دفتر میں مختلف وفود سے گفتگو میں مجلس وحدت مسلمین کے سر براہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ چینی صدر کے کامیاب دور پاکستان سے ملک کو بہت سے بحرانوں سے نجات ملے گی اور ملک میں جاری بدتر ین لوڈشیڈ نگ کا خاتمہ ممکن ہو سکے گا اور جب لوڈشیڈ نگ ختم ہو گی تو اس سے ملک میں مہنگائی اور بڑھتی ہوئی بے روز گاری کو بھی ختم کر نے میں مدد ملے گی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہر پاکستانی کو چین کے ساتھ اپنی مضبوط دوستی پر فخر ہے اور اس بات میں کوئی شک نہیں کہ چین نے ہر مشکل وقت میں پاکستان کاساتھ دیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اب حکو مت پاکستان کی ذمہ داری ہے کہ وہ چین کے ساتھ ہونیوالے تمام معاہدوں کے مطابق منصوبوں کو جلد ازجلد نہ شروع کر یں بلکہ انکو مکمل طور پر شفاف طر یقے سے مکمل کیا جائے کیونکہ ان منصوبوں میں تاخیر کسی بھی صورت ملک اور قوم کے مفاد میں نہیں ہو گی ۔

متعلقہ عنوان :