پاکستان تیزی سے وافر آبی وسائل رکھنے والے سے پانی کی کمی کے شکار ملک میں تبدیل ہو رہا ہے، گرین گیسوں کا اخراج پاکستان ماحول کیلئے بڑا خطرہ ہے

قوام متحدہ کے ادارہ برائے صنعتی ترقی کی نمائندہ ایسام القرار نے ورکشاپ سے خطاب

منگل 21 اپریل 2015 17:50

کراچی/اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 21اپریل۔2015ء) اقوام متحدہ کے ادارہ برائے صنعتی ترقی نے کہا ہے کہ پاکستان تیزی سے وافر آبی وسائل رکھنے والے ملک سے پانی کی کمی کے شکار ملک میں تبدیل ہو رہا ہے، گرین گیسوں کا اخراج پاکستان ماحول کیلئے بڑا خطرہ ہے۔ منگل کو اقوام متحدہ کے ادارہ برائے صنعتی ترقی کے زیر اہتمام ایک ورکشاپ منعقد ہوئی، جس کی صدارت سیکرٹری وزارت ماحولیاتی تغیرات عارف احمد خان نے کی۔

(جاری ہے)

عالمی ادارے کی پاکستان میں تعینات نمائندے ایسام القرار نے ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پانی قدرتی وسائل میں بنیادی حیثیت رکھتا ہے جبکہ بدقسمتی سے ہرگزرتے دن کے ساتھ آلودگی میں اضافے کی وجہ سے پانی انسانی صحت کیلئے خطرہ بن رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں کورنگی جیسے علاقوں میں گرین گیسوں کے اخراج پر قابو پانا ہو گا کیونکہ یہ پاکستان میں ماحول کیلئے سب سے بڑاخطرہ ہے۔ ایسام القرار کا کہنا تھا کہ پاکستان تیزی سے وافر آبی وسائل رکھنے والے ملک سے پانی کی کمی کے شکار ملک میں تبدیل ہو رہا ہے جو کہ خطرناک ورکشاپ سے سیکرٹری ماحولیاتی تغیرات عارف احمد خان و دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا۔

متعلقہ عنوان :