ماڈل ایان علی منی لانڈرنگ کیس کی سماعت کرنیوالے جج کا تبادلہ

منگل 21 اپریل 2015 17:50

ماڈل ایان علی منی لانڈرنگ کیس کی سماعت کرنیوالے جج کا تبادلہ

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 21اپریل۔2015ء) ماڈل ایان علی منی لانڈرنگ کیس کی سماعت کرنے والے جج ممتاز حسین چوہدری کا تبادلہ کر دیا گیا جبکہ رانا آفتاب احمد کو کسٹم عدالت کا جج مقرر کر دیا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ماڈل ایان علی منی لانڈرنگ کیس کی سماعت کرنے والے جج ممتاز حسین کا اچانک تبادلہ کر دیا گیا اور اسے فورا ًچارج چھوڑنے کا حکم دیا گیا ہے جبکہ رانا آفتاب احمد کو کسٹم عدالت کا نیا جج مقرر کیا گیا ہے اور اس حوالے سے باقاعدہ طور پر نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ ماڈل ایان علی کو 5 لاکھ ڈالر غیر قانونی طریقے سے دوبئی لے جاتے ہوئے ایئر پورٹ سے گرفتار کیا گیا تھا او ران کی رہائی کیلئے سابق وزیر داخلہ رحمن ملک کے بھائی خالد ملک نے کوششیں کیں جبکہ سابق صدر آصف علی زرداری کے ایک پی اے کا ایئر پورٹ سیکیورٹی پاس اس بنیا دپر اے ایس ایف نے منسوخ کر دیا ہے کہ وہ بھی ایان علی کی مدد کیلئے ایئر پورٹ آئے تھے اور کار سرکار میں مداخلت کی تھی جبکہ رحمن ملک اپنے بھائی خالد ملک کے ایان علی کے تعلق کی مسلسل تردید کر رہے ہیں تاہم ابھی تک خالد ملک نے میڈیا میں آ کر اس معاملہ پر کوئی موقف نہیں دیا۔

(جاری ہے)

سیاسی حلقوں نے جج ممتاز حسین چوہدری کے اچانک تبادلہ پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیاسی دباؤ کی وجہ سے جج کا تبادلہ ہوا ہے تاکہ ماڈل ایان علی کو بچایا جا سکے۔عدالت نے جج ممتاز حسین چوہدری نے ایان علی کی درخواست ضمانت بھی مسترد کر دی تھی اور ایان علی کا کیس اس وقت پاکستان میں بہت اہمیت اختیار کر گیا ہے

متعلقہ عنوان :