چینی صدر کے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کیلئے بلایا گیا اجلاس 23 منٹ کی تاخیر سے شروع ہوا

منگل 21 اپریل 2015 17:49

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 21اپریل۔2015ء) چینی صدر کے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کیلئے بلایا گیا اجلاس مقررہ وقت سے 23 منٹ کی تاخیر سے9بجکر53 منٹ پر شروع ہوا۔ وزیراعظم نواز شریف 9بجکر 50 پر جبکہ چین کے صدر 9بجکر51منٹ پر ایوان میں پہنچے، شہباز شریف نے بھی نواز شریف کے ساتھ ہی سپیکر گیلری میں دیگر وزارت اعلیٰ کو جوائن کیا جبکہ وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان چینی صدر اور وزیر اعظم نواز شریف کی آمد کے بعد سب سے آخر میں ایوان میں آئے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر انہوں نے فرنٹ رو میں وزری ترقی و منصوبہ بندی احسن اقبال، اسحاق ڈار اور راجہ ظفر الحق سے ہاتھ ملائے تاہم وزیر دفاع خواجہ آصف اور وزیراعظم نواز شریف سے ان کی کوئی علیک سلیک نہ ہو سکی، چین کے صدر کی آمد پر ایوان میں موجود ارکان اور لابیوں میں موجود تمام افراد نے کھڑے ہو کر ان کا استقبال کیا، ارکان کے ڈیسک بجانے پر چینی صدر نے تالباں بجا کر جواب دیا جبکہ چیئرمین سینیٹ نیئر حسین بخاری اور سپیکر قومی اسمبلی بھی ان کے ہمراہ تالیاں بجاتے رہے۔

متعلقہ عنوان :