چینی صدر کا پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب، آرمی چیف توجہ کا مرکز بن گئے، ارکان اسمبلی کا مصافحہ کرنے کے لئے تانتا بندھ گیا، شیخ رشید آرمی چیف سے ہاتھ ملانے کیلئے دھکم پیل کرتے رہے، ارکان کی آرمی چیف کو کامیاب ضرب عضب آپریشن پر مبارکباد

منگل 21 اپریل 2015 17:49

چینی صدر کا پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب، آرمی چیف توجہ کا مرکز ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 21اپریل۔2015ء) چینی صدر کے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کے موقع پر آرمی چیف جنرل راحیل شریف توجہ کا مرکز بن گئے، ارکان اسمبلی مصافحہ کرنے کے لئے تانتا بندھ گیا، شیخ رشید آرمی چیف سے ہاتھ ملانے کیلئے دھکم پیل کرتے رہے، ارکان آرمی چیف کو کامیاب ضرب عضب آپریشن پر مبارکباد دی۔ منگل کو جنرل راحیل شریف اور جوائنٹ چیف آف سٹاف کمیٹی کے چیئرین راشد محمود سمیت تینوں سروسز چیفس نے پارلیمنٹ کی سروسز چیفس کیلئے مختص گیلری میں چینی صدر شی چن پنگ کا خطاب سنا، اس موقع پر اجلاس شروع ہونے سے قبل ارکان اسمبلی کا آرمی چیف سے ہاتھ ملانے کیلئے تانتا بندھ گیا، آرمی چیف گیلری میں پہنچے تو سب سے پہلے وزیراعظم کے معاون خصوصی عرفان صدیقی نے گیلری میں اپنی نشست سے اٹھ کر آرمی چیف اور نیول اور ایئر چیف سے ہاتھ ملاقات، نجکاری کمیشن کے چیئرمین زبیر ملک اور امتیاز شیخ نے بھی اپنی نشستوں سے اٹھ کر آرمی چیف سے ہاتھ ملایا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ایم کیو ایم کے میاں عتیق، عبدالرشید گوڈیل، ضالع شاہ ،شہباز بابر، اکبر مگسی، غلام بی بی بھروانہ، شہزادی عمر زادی ٹوانہ، میجر طاہر اقبال اور دیگر ارکان نے ایوان سے ہو کر گیلری میں جنرل راحیل شریف سے مصافحہ کیا۔ اس کے بعد خواتین اور مرد ارکان کی آرمی چیف سے ملاقات اور ہاتھ ملانے کیلئے تانتا بندھ گیا۔ ارکان آرمی چیف سے باری باری ہاتھ ملاتے کرہے۔ اس موقع پر آرمی چیف نے ایک زبردست پروفیشنل سولجر کے کردار کا مظاہرہ کرتے ہوئے تمام ارکان کی عزت و احترام کو ملحوظ رکھتے ہوئے اپنی نشست سے اٹھ کر ان سے مصافحہ کیا، اکبر ارکان نے آرمی چیف سے حال و احوال پوچھنے کے ساتھ انہیں آپریشن ضرب عضب کی کامیابی پر مبارکباد پیش کی۔