مریم اورنگزیب مصدق ملک کو سپیکر قومی اسمبلی کی نشست سنبھالنے کیلئے اشارے کرتی رہیں

منگل 21 اپریل 2015 17:46

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 21اپریل۔2015ء) پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے آغاز سے قبل(ن) لیگی رکن اسمبلی مریم اورنگزیب ہاتھ کے اشارے سے وزیراعظم کے ترجمان مصدق ملک کو سپیکر قومی اسمبلی کی نشست سنبھالنے کی دعوت دیتی رہیں، مصدق ملک نے ہاتھ جوڑ کر کہا کہ کیوں میری نوکری کے پیچھے پڑی ہیں۔

(جاری ہے)

منگل کو پارلیمنٹ کے اجلاس کے باقاعدہ آغاز سے قبل وزیراعظم کے ترجمان مصدق ملک مہمانوں کی گیلری میں موجود تھے کہ مریم اورنگزیب نے سپیکر ڈائس سے ہو کر ہاتھ کے اشارے سے مصدق ملک کو سپیکر کی نشست سنبھالنے کیلئے کہا تو مصدق ملک نے ہاتھ جوڑ کر جواب دیا گویا کہہ رہے ہوں کہ کیوں میری نوکری کے پیچھے پڑی ہیں۔