چینی صدر جاتے ہوئے اپنے ساتھ بجلی بھی لے گئے ،شی چن پنگ کا طیارہ اڑتے ہی وفاقی دارالحکومت میں دوبارہ لوڈشیڈنگ

منگل 21 اپریل 2015 17:46

چینی صدر جاتے ہوئے اپنے ساتھ بجلی بھی لے گئے ،شی چن پنگ کا طیارہ اڑتے ..

اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 21اپریل۔2015ء ) چینی صدرشی چن پنگ کا طیارہ جونہی اسلام آباد ایئرپورٹ سے روانہ ہوا آئیسکو نے جڑواں شہروں میں بجلی بند کرکے دوبارہ لوڈ شیڈنگ شروع کردی ، شہریوں کی چینی صدر سے واپس نہ جانے کی دہائی ۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز چینی صدر شی چن پنگ کے طیارے نے جیسے ہی نور خان ایئر بیس سے اڑان بھری ادھر آئیسکو نے جڑواں شہروں میں بجلی بند کرکے لوڈ شیڈنگ کا دوبارہ آغاز کردی ا۔

واضح رہے کہ پیر کی صبح چینی صدر کی اسلام آباد آمد اور ان کی یہاں موجودگی کے دوران آئیسکو نے ایک منٹ کیلئے بھی بجلی بند نہیں کی یوں راولپنڈی اسلام آباد کے رہائشی تقریبا 30 گھنٹوں کیلئے لوڈ شیڈنگ کے عذاب سے بچے رہے ۔ بجلی بند ہونے پر شہریوں نے چینی صدر شی چن پنگ سے مطالبہ کیا کہ وہ واپس نہ جائیں اور یہ گرمیاں اسلام آباد میں ہی گزاریں ۔

متعلقہ عنوان :