Live Updates

چین کا اربوں ڈالر کا اقتصادی پیکج ملک و قوم کی تقدیر بدل دے گا، چینی صدر کا دور ہ بے مثال دوستی اور لازوال محبت کا ثبوت ہے، اس سے دوستی کو نئی جہت ملی ہے، شی چن پنگ کے تاریخی دورے کو پاکستانی کبھی فراموش نہیں کر سکتے، معاہدوں پر عملدرآمد سے تجارتی و معاشی سر گرمیاں بڑھیں گی

وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی چینی صدرکو رخصت کرنے کے بعد ایئرپورٹ پر میڈیاسے گفتگو

منگل 21 اپریل 2015 17:46

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 21اپریل۔2015ء) وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ چین کے صدر کا دور بے مثال دوستی اور لازوال محبت کا ثبوت ہے، چین کے صدر کے حالیہ دورے نے دوستی کو نئی جہت دی ہے، چین کا اربوں ڈالر کا اقتصادی پیکج ملک و قوم کی تقدیر بدل دے گا، چینی صدر کے تاریخی دورے کو پاکستانی کبھی فراموش نہیں کر سکتے، معاہدوں پر عملدرآمد سے تجارتی و معاشی سر گرمیاں بڑھیں گی۔

وہ منگل کو چین کے صدر شی چنگ پنگ کی واپسی کے موقع پر ایئرپورٹ پر میڈیاسے گفتگو کر رہے تھے۔ شہباز شریف نے کہا کہ چینی صدر نے عالمی مدبر کی حیثیت سے تاریخی خطاب کیا، مہمان صدر کا خطاب پاکستان سے والہانہ محبت کا اظہار ہے، پاکستان اور چین کی دوستی آئندہ نسلوں کیلئے اثاثہ ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پاکستان اور چین آئرن برادرز بن کر نئے سفر پر گامزن ہیں، چین کے تعاون سے پاکستان کو ایشین ٹائیگر بنانے کیلئے شب و روز ایک کر دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ پاک چین دوستی کا بندھن رہتی دنیا تک قائم رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ چین کے صدر کا دور بے مثال دوستی اور لازوال محبت کا ثبوت ہے، چین کے صدر کے حالیہ دورے نے دوستی کو نئی جہت دی ہے۔ شہباز شریف نے کہا کہ چین کا اربوں ڈالر کا اقتصادی پیکج ملک و قوم کی تقدیر بدل دے گا، چینی صدر کے تاریخی دورے کو پاکستانی کبھی فراموش نہیں کر سکتے، معاہدوں پر عملدرآمد سے تجارتی و معاشی سر گرمیاں بڑھیں گی۔

Live وزیراعظم شہباز شریف سے متعلق تازہ ترین معلومات