خورشید شاہ چینی وزیر اعظم اور ترک صدر کے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کے اظہار تشکر پرچوہدری نثارکی تقریرکا ریکارڈ نہ توڑ سکے

چوہدری نثار کو فی البدیہہ تقریر کر کے خوب داد حاصل ہوئی تھی ، خورشیدشاہ کی تقریر کو کسی نے نہ سراہا

منگل 21 اپریل 2015 17:45

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 21اپریل۔2015ء) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید احمد شاہ ، سابق قائد حزب اختلاف، وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کا چینی وزیر اعظم وین جیاباؤ اور ترکی کے صدر طیب اردگان کے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کے موقع پر ریکارڈ نہیں توڑ سکے، چوہدری نثار علی خان کی تقریر پر نہ صرف ارکان پارلیمنٹ نے انہیں داد دی تھی بلکہ غیر ملکی سربراہوں نے بھی ان کی مدلل اور جامع تقریر کو سراہا تھا جبکہ سید خورشید احمد شاہ نے مختصر تقریر کی۔

تفصیلات کے مطابق چین کے وزیراعظم وین جیا باؤ جب پیپلز پارٹی کے دور حکومت میں پاکستان کے دورے پر آئے تھے اور اس دوران انہوں نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کیا تھا اور ان کے خطاب کے بعد اس وقت کے قائد حزب اختلاف وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے فی البدیہہ تقریر کر کے خوب داد وصول کی تھی اور کہا تھا کہ چینی وزیراعظم نے آج تمام ارکان پارلیمنٹ اور قوم کو متحد کر دیا، ان کی تقریر میں پاک چین تعلقات کا مکمل احاطہ کیا گیا تھا اور چار مرتبہ تمام ارکان پارلیمنٹ نے ڈیسک بجا کر داد دی تھی جبکہ تقریر کے اختتام پر چینی وزیر اعظم وین جیاباؤ نے قائد حزب اختلاف سے مصافحہ کرتے ہوئے بھی ان کی تقریر کی تعریف کی تھی، اسی طرح چوہدری نثار علی خان نے ترکی کے صدر طیب اردگان کی طرف سے بطور وزیراعظم 22 مئی 2012ء کو دورہ پاکستان کے موقع پر پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کے موقع پر بھی چوہدری نثار علی خان نے کہا تھا کہ وہ بجا طور پر یہ کہتے ہیں کہ ترکی جیسے مخلص دوست کا خیر مقدم کرتے ہوئے انہیں بہت خوشی ہو رہی ہے اور ترکی نے ہمیشہ مشکل مرحلے میں پاکستان کی مدد کی ہے۔

(جاری ہے)

ان دونوں تقاریر پر چوہدری نثار علی خان کو خوب داد ملی تھی۔

متعلقہ عنوان :