جیکب آباد،ضلع کونسل کے ملازمین کو 32ماہ سے تنخواہیں اورپنشن نہ ملی احتجاجی مظاہرہ

منگل 21 اپریل 2015 17:38

جیکب آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 21اپریل۔2015ء)ضلع کونسل کے ملازمین کو 32ماہ سے تنخواہیں اورپنشن نہ ملی احتجاجی مظاہرہ تفصیلات کے مطابق ضلع کونسل جیکب آباد کے سینکڑوں رٹائرڈ اور حاضر سروس ملازمین کو 32ماہ سے تنخواہیں اور پنشن نہیں ملی ہیں جس کے خلاف ملازمین نے سید علی شاہ بخاری،عبدالرشید راجپوت ،سمیع پٹھا ن،رسول بخش شیخ اور تاج بروہی کی قیادت میں احتجاجی جلوس نکال کر ڈسٹرکٹ پریس کلب کے سامنے تپتی دھوپ میں دو گھنٹے تک علامتی بھوک ہڑتال کی گئی ملازمین نے کہاکہ ضلع کونسل انتظامیہ کی جانب سے ہمارے ساتھ زیادتی کی جارہی ہے 32ماہ سے تنخواہیں اور پنشن نہ ملنے کی وجہ سے سخت پریشان ہیں گھروں میں فاقہ کشی ہورہی ہے سیاسی سفارش پر من پسند ملازمین کو تنخواہیں دی جارہی ہیں ہمارے ساتھ انصاف کیا جائے ۔