نارنگ منڈی گورنمنٹ انسٹی ٹیوٹ آف کامرس کالج میں مفت پری ایڈمیشن کلاسزبرائے ڈی کام سمرکیمپ کاآغاز

منگل 21 اپریل 2015 17:36

نارنگ منڈی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 21اپریل۔2015ء ) گورنمنٹ انسٹی ٹیوٹ آف کامرس کالج میں مفت پری ایڈمیشن کلاسزبرائے ڈی کام سمرکیمپ کاآغاز کردیاگیاہے۔ جس میں حکومت پنجاب کے انقلابی تعلیمی پروگرام کے تحت کامرس اورکمپیوٹر کی تعلیم کااہتمام کیاگیاہے تاکہ اہل علاقہ جدیددور کے تقاضوں کے عین مطابق کامرس بینکنگ اکاؤنٹینسی اورکمیونیکیشن سکل کی تعلیم سے مستفید ہوسکیں گے۔

(جاری ہے)

جبکہ گورنمنٹ ڈگری کالج بوائزمیں پری فرسٹ ائیرکلاسزکااجرابھی کر دیاہے اورطلباء کومفت تعلیم دی جائے گی ۔ان خیالات کااظہارر کن صوبائی اسمبلی چوہدری حسان ریاض نے ڈائریکٹرپنجاب کامرس کے ہمراہ کالجز کے دورے کے دوران میڈیا اور شہریوں سے باتیں کرتے ہوئے کہاکہ گورنمنٹ انسی ٹیوٹ آف کامرس بوائزکالج میں طالبات کوبھی داخلہ دیا جائے گا اور ان کے لئے علیحدہ کلاسزکاانتظام کردیاگیاہے ۔انہوں نے کہاکہ بی کام کی کلاسزکااجرابھی جلدانشاء اﷲ کردیاجائے گا ۔