ٹریفک وارڈنز کو ٹھنڈے مشروبات کی فراہمی کیلئے 2موبائل کینٹین کا آغاز

منگل 21 اپریل 2015 17:32

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 21اپریل۔2015ء ) چیف ٹریفک آفیسرلاہور طیب حفیظ چیمہ نے شہر بھر میں ٹریفک سیکٹرزاورپوائنٹس ڈیوٹی پر مامورٹریفک وارڈنز کو ٹھنڈے مشروبات کی فراہمی کیلئے 2موبائل کینٹین کا آغاز کر دیا ،اس موقع پر سیفٹی مینجر اٹلس ہنڈا تسلیم شجاع اور دیگر افسران بھی شریک تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے وارڈنز کو ہدایت کی کہ وہ ٹھنڈے مشروبات کے حصول کیلئے اپنی بوتلیں ساتھ رکھیں ،ٹریفک کی روانی اور اہلکاروں کی سہولیات کیلئے ہر ممکن وسائل بروئے کا رلائے جا رہے ہیں۔

طیب حفیظ چیمہ نے کہا ہے کہ گرمی کا موسم آتے ہی وارڈنز کیلئے پینے کے ٹھنڈے مشروبات اور چھتریوں کی فراہمی کیلئے اقدامات کیئے جا رہے ہیں۔انہوں نے ایس پی ہیڈ کواٹرز رانا شجاعت اور آر آئی لائنز کو حکم دیا ہے کہ ڈیوٹی پوائنٹس پر ہر وارڈن کو پینے کے پانی کی فراہمی یقینی بنائیں۔انہوں نے وارڈنز کو ہدایت کی کہ وہ اپنی اپنی پانی کی بوتلیں ہمراہ رکھیں تاکہ تمام اہلکاروں کو بروقت پانی فراہم کیا جا سکے۔