حکومت پاکستان خارجہ پالیسی کا واضح انداز میں اعلان کرے ‘ عابد حسین صدیقی

منگل 21 اپریل 2015 17:32

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 21اپریل۔2015ء) پیپلز پارٹی پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات عابد حسین صدیقی نے کہا ہے کہ حکومت پاکستان خارجہ پالیسی کا واضح انداز میں اعلان کرے ۔

(جاری ہے)

ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ ابھی تک ہماری خارجہ پالیسی سامنے نہیں آسکی ہے اور اب تک یہ پالیسی پارلیمنٹ میں بھی زیر بحث نہیں آئی ،جب تمام فیصلوں کااختیار فرد واحد کے پاس ہوگا تو کس طرح یہ تمام فیصلے عصری تقاضوں کے مطابق ہوسکیں گے پاکستان میں جمہوری حکومت ہے اور عوام اس کے ساتھ ہیں اس لئے حکومت کو بلاخوف اپنی خارجہ پالیسی کا واضح انداز میں اعلان کردیناچاہیے، انہوں نے کہا کہ ذوالفقارعلی بھٹو نے پاکستان کومتوازن خارجہ پالیسی دی ،اس پالیسی کے انتہا ئی مثبت نتائج برآمد ہوئے او ر آج بھی ذوالفقارعلی بھٹو کی اس پالیسی کی دنیا تعریف کرتی ہے ۔

متعلقہ عنوان :