ٹریفک وارڈنز نے شہری سے پرس چھیننے والے2 ڈاکو پکڑ کر پولیس کے حوالے کردئیے

فرائض کی ادائیگی کے ساتھ ساتھ جرات وبہادری کا مظاہرہ کرنیوالے اہلکاروں کو تعریفی سرٹیفکیٹس اور نقد انعام دینے کا اعلان

منگل 21 اپریل 2015 17:32

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 21اپریل۔2015ء ) سمن آباد چوک میں ڈیوٹی پر مامور پٹرولنگ آفیسر سمیت تین ٹریفک وارڈنز نے شہری سے پرس اور نقدی چھیننے والے2 ڈاکوؤں کو پکڑ کر تھانہ نواں کوٹ کے حوالے کردیا ،فرائض کی ادائیگی کے ساتھ ساتھ جرات وبہادری کا مظاہرہ کرنے والے اہلکاروں کو تعریفی سرٹیفکیٹس اور نقد انعام دینے کا اعلان ،جبکہ ایس پی آپریشن اقبال ٹاؤن نے بھی وارڈنز کو شاباش دی گئی۔

چیف ٹر یفک آفیسر لاہورطیب حفیظ چیمہ نے کہاکہ ٹریفک سیکٹر نواں کوٹ کے علاقے سمن آباد چوک میں تعینات انسپکٹر وارث کلیار،پٹرولنگ آفیسرحامد ، ٹریفک وارڈنزفخر اورفرحان نے دیکھا کہ موٹر سائیکل سوار 2 ڈاکو ایک شہری آصف کاپرس،نقدی چھین چوک یتیم خانہ کی جانب فرار ہو رہے تھے۔

(جاری ہے)

شہری نے مدد کیلئے پکارا جس پر پٹرولنگ آفیسر اور وارڈنز نے بہادری کا مظاہر ہ کرتے ہوئے دونوں ڈاکوؤں کو پکڑ لیا۔

وارڈنز نے شہری کے ہمراہ جا کر ڈاکوؤں کو چھینے گئے پرس ،موبائل اور موٹر سائیکل سمیت تھانہ نواں کوٹ کے حوالے کردیا۔ سی ٹی او نے کہا کہ وارڈنز شہر میں ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے ساتھ ساتھ شہریوں کی مدد کو اپنے فرائض میں شامل رکھیں۔ سی ٹی او نے جرات اور بہادری کا مظاہرہ کرنے پر تینوں ٹریفک اہلکاروں کو تعریفی اسناد اور نقد انعام دیا۔

متعلقہ عنوان :