Live Updates

کنٹونمنٹ بورڈز کے بلدیاتی انتخابات میں پی ٹی آئی کے نامزد امیدواروں کی پارٹی حیثیت چیلنج

منگل 21 اپریل 2015 17:30

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 21اپریل۔2015ء) صوبائی الیکشن کمیشن کے رو برو کنٹونمنٹ بورڈز کے بلدیاتی انتخابات میں پی ٹی آئی کے نامزد امیدواروں کی پارٹی حیثیت کو چیلنج کر دیا گیا ۔ صوبائی الیکشن کمیشن نے فیصلہ آج ( بدھ ) تک کیلئے محفوظ کر لیا ۔

(جاری ہے)

وارڈ نمبر 5کے ووٹر شوکت علی بھٹی کی طرف سے دائر درخواست میں موقف اختیا رکیا گیا ہے کہ قانون کے مطابق پارٹی چیئرمین ہی امیدوار کو ٹکٹ جاری کر سکتا ہے جبکہ کنٹونمنٹ بورڈ کے انتخابات میں پی ٹی آئی کے امیدواروں کو صوبائی صدر اعجاز چوہدری نے ٹکٹ جاری کئے حالانکہ انہیں پارٹی چیئرمین کی طرف سے کوئی اتھارٹی نہیں دی گئی ۔

امیدواروں کا ’’بلا ‘‘کے انتخابی نشان پر انتخابات میں حصہ لینا ہی غیر قانونی ہے ۔ صوبائی الیکشن کمیشن نے درخواست پر فیصلہ آج بدھ تک کیلئے محفوظ کر لیا۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات