ایرانی آرمی چیف کی جانب سے سعودیہ عرب پر حملے کی دھمکی قابل مذمت ہے ‘جمعیت علماء اسلام (س)

حرمین کا دفاع ہمارے ایمان کاحصہ ہے ،تحفظ کیلئے اپنی جانیں قربان کرکے اس کا تحفظ کرینگے ‘ رہنماؤں کا مشترکہ بیان

منگل 21 اپریل 2015 17:30

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 21اپریل۔2015ء ) جمعیت علماء اسلام (س)کے مرکزی سیکرٹری جنرل مولاناعبدالروف فاروقی،مولانا بشیراحمدشاد،مولاناشاہ عبدالعزیزمجاہد،علامہ ظہیرالدین بابر، مولانامخدوم منظوراحمد ، مولانامحمدعاصم مخدوم ،مولاناحافظ احمدعلی ،مولاناصفدرقاسمی ،مولانا نجم الدین درویش ،مولانامحمدشفیق دولت زئی ،مولاناعبدالقیوم میرزئی نے پاک چین معاہدوں کو خوش آئند قراردیتے ہوئے کہاکہ چینی صدرکے دورہ پاکستان اور دونوں ممالک کے درمیان معاہدوں سے پاک چین دوستی کی نئی تاریخ رقم ہوگی،پاکستان میں خوشحالی کاسفر تیزہوگااور امریکی غلامی سے نجات حاصل کرنے میں آسانی ہوگی ،امریکی پالیسیاں پوری دنیا کے لئے درد سر ہیں عالم اسلام کو جلد امریکی اتحادسے خلاصی حاصل کرنی چاہیے ۔

(جاری ہے)

رہنماؤں نے کہاکہ چینی صدر کا دورہ پاکستان ،پاک چین دوستی کی تجدید اور ملک میں اقتصادی خوشحالی کے لئے نئے دروازے کھولے گا ،جمعیت علماء اسلام چینی صدر کے دورہ کا خیرمقدم کرتے ہوئے اسے خطے میں پاکستان کی خود مختاری کے لئے سنگ میل سمجھتی ہے ۔انہوں نے کہاکہ یمن میں جاری خونریزی اور مشرق وسطیٰ کی کشیدگی کو فرقہ وارانہ رخ دینے والوں کو ناکامی ہوگی ،جمعیت علماء اسلام سنی شیعہ تصادم کا پوری قوت سے راستہ روکے گی ۔رہنماؤں نے ایرانی آرمی چیف کی جانب سے سعودیہ عرب پر حملے کی دھمکی کی شدیدکرتے ہوئے کہاکہ حرمین کا دفاع ہمارے ایمان کاحصہ ہے ۔حرمین کے تحفظ کے لئے ہم اپنی جانیں قربان کرکے اس کا تحفظ کریں گے ۔

متعلقہ عنوان :