انار کلی بازار ،مال روڈ ،ہال روڈ پر تجاوزات کے خلاف آپر یشن کے دوران 3 ٹرک سامان قبضے میں لے لیا گیا

منگل 21 اپریل 2015 17:30

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 21اپریل۔2015ء ) اسسٹنٹ کمشنر سٹی و ایڈمنسٹریٹر داتا گنج بخش ٹاون عاصم سلیم کی ہدایات پر اے ٹی او آر عثمان لیاقت اور اسپیشل مجسٹریٹ ظفر زیدی سمیت ٹاون عملہ نے انار کلی بازار ،مال روڈ ،ہال روڈ پر تجاوزات کے خلاف آپر یشن کے دوران 3 ٹرک سامان قبضے میں لے لیا۔ جبکہ انار کلی میں دوکانوں کے آگے لگی تجاوزات کوہٹانے کے نوٹس دینے کے باوجود تجاوزات نہ ہٹانے پر 2دوکانوں کو سیل کر دیا۔

(جاری ہے)

اسپیشل مجسٹریٹ ظفر زیدی نے الفلاح بلڈ نگ مال روڈ پر پارکنگ پر اورچارجنگ کر نے والے ٹھیکید ار کو 30 ہزار روپے جرمانہ کیا جبکہ گھی زائد قیمتوں پر فروخت کر نے والے 3دوکانداروں کو 30ہزار روپے جرمانہ اور 2دوکانداروں کو3دن کی سزا دیتے ہوئے جیل بھجوا دیا۔ ایڈمنسٹریٹر داتا گنج بخش ٹاون عاصم سلیم کا کہنا تھا کہ زائد قیمتوں میں اشیاء فروخت کر نے والوں کو کسی صورت معاف نہیں کیا جائے گا اور سزا ئیں دی جائیگی۔ جبکہ تجاوزات مافیا کے خلاف کر یک ڈاؤن روزانہ کی بنیاد پر کیا جا تا ہے اور پرائس کنٹرول مجسٹریٹ روزانہ چیکنگ کر تے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ زائد قیمتوں پر اشیاء فروخت کر نے والوں کی نشادہی عوام کر سکتی ہے فوری کاروائی وعمل میں لائی جائے گی ۔