چین کے صدر کادورہ پاکستان عوامی حلقوں میں بھی موضوع بحث رہا

منگل 21 اپریل 2015 17:28

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 21اپریل۔2015ء) چین کے صدر شی چن پنگ کے دورہ پاکستان نے صرف حکومتی اور سیاسی حلقوں میں اہمیت اختیار نہیں کی بلکہ عوامی حلقوں میں بھی ہمسایہ ملک کے صدر کے دورہ پاکستان کو ایک بڑی کامیابی قرار دیا جارہا ہے ۔

(جاری ہے)

نجی اور سرکاری دفاتر میں پاکستان اور چین کے درمیان 45ارب ڈالر کے 51معاہدے موضوع بحث رہے جسے پاکستان کی ترقی کی بنیاد قرار دیا جارہا ہے۔ سوشل میڈیا پر بھی چین کے صدر کے دورہ پاکستان پر تبصرے کئے گئے ہیں اور اس پر مثبت اظہار خیال کرتے ہوئے اسے پاکستان کی بڑی کامیابی قرار دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :